عمران بتائیں سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا حکم کس نے دیا: اے این پی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے صادق سنجرانی کو ووٹ دینے سے متعلق بیان پر تحریک انصاف سے وضاحت مانگ لی۔ زاہد خان نے کہا سراج الحق کے بیان پر نیا پنڈورا باکس کھل گیا، بیان سے ثابت ہوتا ہے عمران خان بھی مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ سراج الحق کے بیان سے سینٹ انتخابات پر مزید انگلیاں اٹھیں گی۔ عمران خان بتائیں انہیں صادق سنجرانی کو سپورٹ کرنے کا کس نے حکم دیا۔ سراج الحق کی جماعت کا صوبائی حکومت سے علیحدہ نہ ہونے کا کیا راز ہے؟ وضاحت پیش نہ کی تو صادق سنجرانی کی شخصیت متنازعہ بن جائیگی۔
اے این پی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...