لندن (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 29اپریل کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرینگے‘ رائیونڈ جلسہ کیا جس کی گونج ”مجھے کیوں نکالا“ کی صورت مل رہی ہے۔ ملکی حالات ایسے ہیں کہ زیادہ دیر باہر نہیں رہ سکتا۔ دورے کا مقصد نمل یونیورسٹی کےلئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔ پارٹی رہنما¶ں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے تباہ کر کے کرپشن کی راہ ہموار کی گئی پاکستان کو ٹھیک کرنا کوئی راکٹ سائنس یا مشکل کام نہیں۔ پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھنے کےلئے ادارے مضبوط کرنا ہونگے۔ چیف جسٹس اداروں کی حالت درست کرنے خود باہر نکلے ہیں۔ چیف جسٹس نے خیبر پی کے میں گڈگورننس کی تعریف کی ہے‘ اوورسیز ووٹ کےلئے کام کر رہے ہیں۔
عمران خان