پیپلزیونٹی کی کامیابی پر خواتین کارکنوں کا بھرپور جشن‘ ’’ٹھمکے‘‘ لگاکر سب کو حیران کر دیا

Apr 22, 2018

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز یونٹی کی کامیابی کے بعد خواتین کارکنان نے بھرپور جشن منا کر اور’’ ٹھمکے‘‘ لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ خواتین کارکنان نے دو بڑے ائرپورٹ پر والہانہ رقص کئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود سی بی اے ملازمین کے لئے بنائے جانے والے دفاتر کے ہال کمرے کسی فلم کا منظر پیش کرنے لگے جب پیپلز یونٹی کی خواتین کارکنان جیت کا جشن منانے میدان میں اتریں۔ بھارتی فلموں کے گانوں پہ ائیر ہوسٹسوں کے نہ رکنے والے ٹھمکوں کا سلسلہ شروع ہوا تو مرد کارکن بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بھارتی فلموں کے گانوں پر ناچ کر جشن منانے والوں کے خلاف کسی کارروائی کی بجائے اس واقعہ کو جیت کا جشن قرار دے دیا۔

مزیدخبریں