راولپنڈی: حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) قیادت کا نواز شریف کی تاحیات حمایت کا اعلان

Apr 22, 2018

راولپنڈی (آن لائن) پنجاب سپورٹس سٹیئرنگ کمیٹی و میٹرو بس سروس کے چیئرمین محمد حنیف عباسی سمیت مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ہماری وابستگی انتخابی ٹکٹ سے مشروط نہیں بلکہ ہم نواز شریف کے نظریات کے ساتھ ہیں، مسلم لیگ ن نے گزشتہ 5 سال میں بیک وقت عدالتوں، دھرنوں اور احتجاج کے باوجود شہر میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔

مزیدخبریں