مظفر گڑھ: غیرت کے نام پر تشدد سے 18سالہ نوجوان قتل

Apr 22, 2018

مظفرگڑھ (صباح نیوز) مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں غیرت کے نام پر18سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو ایک لڑکی کے بھائیوں نے تشدد کرکے قتل کیا ہے جو مقتول سے محبت کرتی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردی گئی۔

مزیدخبریں