شیخوپورہ ، جوئیانوالہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈر ی کی مسلسل خلاف ورزی کر کے بھارت کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹا نا چا ہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ بھارت پاکستان کیخلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کا واضح ثبوت بھارتی جاسوس کل بھوشن کا اعتراف جرم اور گرفتاری ہے۔ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر تا ہے بھارت خود دہشت گرد ہے جو کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سابق ضلع نا ظم شیخوپورہ ملک رحمت علی ڈوگر مرحوم کے صاحبزادے یو سی چیئر مین ملک عمران رحمت ڈوگر کی جانب سے دئیے گئے ظہرانے سے خطاب اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل نجینئر رانا احمد عتیق انور ، پیر اشرف رسول ایم پی اے ، ملک مشتا ق احمد ڈوگر ، ملک اشتیاق احمد ڈوگر ، میڈ یا کو آرڈنیٹر ندیم گورایہ ودیگربھی موجودتھے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور ملک وقوم کی خدمت ہے ہم نے پانچ سالوں میںملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گا مزن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشت گردی و لا قانونیت ، مہنگائی وے روزگاری ، توانائی بحران کو ختم کیا آج پاکستان میں امن قائم ہونے کے ساتھ ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے ملکی تاریخ میں پہلی با ر سی پیک منصوبوں پر ہمارے دوست ملک چین نے 50ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی سی پیک تیزی کے ساتھ تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے کراچی اور فا ٹا میں امن بحال اور روشنیاں لو ٹ آئی ہیں اسکا کریڈٹ محمد نواز شریف کو جا تا ہے۔