انقرہ(آئی این پی) ترک پارلیمنٹ نے قبل از وقت انتخابات کرانے کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے اس قراردادکی منظوری دے دی، جس کے تحت عام پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا انعقاد رواں برس 24 جون کو کیا جائیگا۔ اس قرارداد کی رائے شماری کے وقت کرد نواز اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی نے پارلیمانی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ قبل از وقت الیکشن کرانے کے حق میں 550 رکنی ایوان میں سے 386 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ میں حکمران سیاسی جماعت کو انتہائی دائیں بازو کی نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی حمایت حاصل تھی۔