ڈیرہ اسماعیل خان( صباح نیوز)ڈیرہ پولیس نے تھانہ صدر کی حدود میں کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کرلئے ،بی ڈی ایس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا ، ۔تفصیلات کے مطابق صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ کھیتوں میں کوئی مشکوک سامان موجود ہے جس کی اطلاع ڈی پی او ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کو دی گئی۔ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کھیتوں میں چھپائے گئے بیس دستی بم برآمد کرلئے بم سکواڈ کے عملہ نے ان دستی بموں کو ناکارہ بنادیا ۔