ڈی ایس پی رینالہ کیخلاف وکلا کی ہڑتال‘ عدالتی بائیکاٹ

رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) تحصیل بار کونسل رینالہ خورد کی ڈی ایس پی رینالہ چوہدری انعا م الحق کیخلاف ہڑتال وکلا نے عدالتو ں کا مکمل بائیکاٹ کیا‘ کوئی وکیل بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ جنرل سیکر ٹری بار میاں غلام مجتبیٰ کامیانہ نے کہا کہ ڈی ایس پی رینا لہ نے مسلمانوں اور قادیانیوں کے معاملہ میں مبینہ طور پر قادیانیو ں کے ساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کیا ہم ختم نبوت کے تحفظ کے دفاع کیلئے اپنی جان و مال کی قربانیوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے ڈی ایس پی کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا۔ ڈی ایس پی انعا م الحق چوہدری نے اپنے موقف میں کہا کہ یہ سارا واقعہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے‘ ہمیشہ اپنے فرائض ایما ندارانہ طریقے سے سرانجا م دئیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن