کوئٹہ(بیورو رپورٹ)حکومت بلوچستان نے تمام انتظامی محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی بجٹ 2018-19 کی تیاری کے سلسلے میں صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی، ریونیو، خزانہ سمیت دیگر انتظامی محکموں کے افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی ہیں۔
بجٹ تیاری: بلوچستان حکومت نے تمام انتظامی محکموں کے افسروں، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، نوٹیفکیشن جاری
Apr 22, 2018