صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 25اپریل تک ملتوی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی ۔ہفتہ کو عدالت نے ملزمان تاجی کھوکھر وغیرہ کے خلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن