چک امرو ( نامہ نگار) حضرت امام حسین ؓ ایک شخصیت کا نام نہیں حق و سچ کا پیغام ہے ۔آفاقی پیغام جو ہردور کے مظلوم اور مجبور انسانوں کو درس عمل اور ولولہ تازہ اور شوق فروا ںعطا کرتا ہے اور کرتا رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار نامور ایجوکیشنسٹ ڈاکٹر حافظ شبیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نام ہے اس پولیٹیکل سکول آف تھاٹ کا جس میں اصولوں کی سودے بازی نہیں کی جا سکتی حسین ؓ ایک ملت ہے جسکا آغاز حضرت ابراہیم ؑ سے ہوا جو کہ میدان کربلا اپنے نقطہ عروج کو پہنچی حسین ؓ صدائے انقلاب ہے جو ہردور میں بلند ہوتی رہے گی حسین ؓ ایک تہذیب ہے اور معیار ہے شرافت کا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جب یزیدی دور سیاست اپنے تمام تر ہتھکنڈوں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر پوری مسلم دنیا کو اپنے تسلط میں لے چکا ہے۔حضرت امام حسینؓ نہ صرف دین اسلام کے علمبردار ہیں بلکہ عدل و انصاف‘ مساوات‘ انسانی حریت و آزادی اور انسانی جمہوریت کے علمبردار ہیں۔
”حضرت امام حسینؓ شخصیت کا نام نہیں‘ حق و سچ کا پیغام ہے“
Apr 22, 2018