لاہور( این این آئی )تحریک انصاف نے انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ا دی ۔رکن اسمبلی شنیلا روت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت ادارے نے عوام کی سرمایہ کاری کیلئے انعامی بانڈز کا اجراء کیا ہوا ہے نجس پر کیش انعام مقرر ہیں،حکومت اس پر ٹیکس لیتی ہے۔پہلے یہ شرح 15 فیصد تھی جس کو بڑھا کر 25 فیصد کردیا گیا ہے۔دوسرے اور تیسرے انعام پر ایک جیسی ٹیکس کی شرح لاگو ہے جو کے انعام نکلنے والے کے ساتھ سرا سر زیادتی کے مترادف ہے۔
انعامی بانڈ زپر ٹیکس کی شرح کم کی جائے پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد
Apr 22, 2018