بی جے پی کو بڑا دھچکا، یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑ دی

Apr 22, 2018

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران یشونت سنہا نے بی جے پی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب میرا حکمران جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ بی جے پی کو بڑادھچکا لگ گیا،یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑدی۔انہوں نے اس دوران حکمران جماعت کو ہدف تنقید بھی بنایا اور کہا کہ اس دور حکومت میں جمہوری ادارے مجروح ہو رہے ہیں،مودی حکومت بجٹ سیشن کے دوران پارلیمانی کارروائی جاری رہنے نہیں دے رہی،اسے کوئی فکر نہیں کہ بجٹ سیشن رک گیا ہے۔ سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کے مسائل سننے کیلئے ان کے ساتھ ایک میٹنگ تک نہیں کی۔

مزیدخبریں