الجیریا(این این آئی)افریقی ملک الجزائر میں ملک کی تاریخ کا ایک المناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا اور اس حادثے میں اڑھائی سو قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ حکومت نے طیارہ حادثے کے بعد کئی روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔الجزائر میں سوگ ختم اور طیارے میں مرنے والے تمام افراد کی تدفین کردی گئی ہے، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر نے الجزائری عوام کے غم اور صدمے کو ایک بار پھر تازہ کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق تصویر میں ایک خاتون کو اپنے جواں سال بیٹے کی قبر سے لپٹ کر روتے دیکھا جا سکتا ہے۔ الجزائری ماں کی کیفیت دیکھ کر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔
الجزائر طیارہ حادثہ ،ماں کی بیٹے کی قبرسے لپٹی تصویر ،سوشل میڈیا پر وائرل‘ ہر آنکھ اشکبار
Apr 22, 2018