مانگو (نیٹ نیوز) نکارا گوا میں حکومت کے اصلاحاتی منصوبہ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس سے جھڑپوں میں 2 مظاہرین اور ایک اہلکار زخمی ہلاک ہو گیا۔ متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ صدر اورٹریکا کے 11 برس کے دور اقتدار میں یہ بدترین احتجاجی مہم ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے پنشن کے معاملے پر اصلاحات منظور نہیں۔ اس سے سینکڑوں افراد متاثر ہوں گے اور واجبات کی ادائیگی میں بھی حکومت کو مشکل پیش آئے گی۔ طلبہ بھی مظاہروں میں شامل اور جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
نکارا گوا: پنشن اصلاحات کیخلاف مظاہرے جاری، جھڑپیں، اہلکار سمیت 3 ہلاک
Apr 22, 2018