کولالمپور (اے این این )مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی اور ملائیشیا کی تاریخی جامع مسجد ولائی کوجڑواں مساجد قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی سپریم اسلامی کمیٹی کے چیئرمین اور مسجد اقصی کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کمیٹی نے مسجد اقصی اور ملائیشیا کی تاریخی مسجد ولای کو جڑواں مساجد قرار دینے کے تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
مسجد اقصیٰ اور ملائیشیا کی مسجد ولائی جڑواں مساجد قرار
Apr 22, 2018