رملہ(اے این این )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رملہ میں یہودی شرپسندوں نے ا شتعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی اشرار نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں اور گاڑیوں پرعرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے۔مقامی سماجی کارکنان نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کیخلاف فلسطینیوں کے گھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔یہودی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد فلسطینی شہری خوف کا شکار ہیں۔دریں اثناء صہیونی حکام کی سرکاری سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے نابلس میں فلسطینی شہریوں کے زیتون کے ایک باغ میں گھس کر زیتون کے 60پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔
رملہ : یہودی شرپسندوں کی فلسطینی گھروں کے باہر دھمکی آمیز، اشتعال انگیز وال چاکنگ
Apr 22, 2018