کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ سیکرٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان کی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں رمضان اعوان کے وکیل حق نواز تالپور ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا نیب نے رمضان سولنگی کے ریمانڈکی دستاویزات میںکرپشن کے الزامات لگائے نیب کے مطابق رمضان سولنگی رشوت سیکرٹری بلدیات کے لئے لیتا تھا۔ سیکرٹری بلدیات رمضان اعوان کا رمضان سولنگی سے برآمد رقم سے تعلق نہیں ہے۔ سیکرٹری بلدیات نیب سے تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔