پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈاداکار و کمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی

Apr 22, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈاداکار و کمپیئر معین اختر کی ساتویں برسی آج22اپریل بروز اتوارکو منائی جائے گی۔وہ24دسمبر 1950میں کراچی میں پیدا ہوئے تھے ۔ انہوں نے سولہ سال کی عمر میں 1966 میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے پیش کیے جانے والے ٹی وی پروگرام سے فنی سفر کا آغاز کیا’’بچائو معین اختر سے ، بیبا معین اختر ‘‘قابل ذکر تھے لیکن انہیں ٹی وی ڈرامے ’’روزی ‘‘اور ’’ہاف پلیٹ ‘‘ بے حد عمدہ اور یادگار رہے ۔ معین اختر پاکستان کے ان فنکاروں میں شامل تھے کہ جن کے ساتھ کام کرنے میں بھارتی فنکار فخر محسوس کرتے تھے ۔وہ 22اپریل 2011کو وفات پاگئے تھے ۔

مزیدخبریں