امریکی اداکارہ جنسی سمگلنگ میں مدد کے الزام میں گرفتار

Apr 22, 2018

نیو یارک (شوبزڈیسک )مشہور امریکی اداکارہ ایلسن میک کو جنسی اسمگلنگ میں مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ایلسن میک پر خواتین کو ’سیلف ہیلپ گروپ‘ کو لڑکیاں سمگل کرنے کا الزام ہے،جہاں اسمگل ہونے والی خواتین کو جنسی تسکین اور مزدوری کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔سیلف ہیلپ گروپ کے لیڈر ’کیتھ رینائر‘ کو ایف بی آئی کی جانب سے مارچ میں میکسیکو سے گرفتار کیا گیا تھا۔مشرقی نیویارک کے اٹارنی کے بیان کے مطابق اداکارہ عورتوں کو سیلف ہیلپ گروپ میں بھرتی کرکے کیتھ رینائر کے حوالے کردیتی تھی جہاں وہ خواتین کو جنسی تسکین کے لیے استعمال کرتا تھا۔اٹارنی جنرل کے مطابق اس کام میں اداکارہ جنسی عمل کی تکمیل کے لیے کیتھ رینائر کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث ہیں۔دونو ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اگر دونوں قصور وار ٹھہرتے ہیں تو انہیں کم از کم 15 سال قید ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں