فیصل آباد (اے پی پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم الارض (ورلڈ ارتھ ڈے) آج 22اپریل بروز اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا جبکہ اس موقع پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور محکمہ ماحولیات کے زیرا ہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا نیز گرین جنریشن کی جانب سے واک بھی منعقد کی جائیگی۔ مذکورہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں ماحول سے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کا فروغ ہے۔ اس موقع پر ماحولیات کی حفاظت کے عزم کا بھی اظہار کیا جائیگا ۔