مونٹی کارلو (سپورٹس ڈیسک) سپین کے رافیل نڈال اور جاپان کے کی نشیکوری مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے بلغاریہ کے گریگو ر دیمتروف کو چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی ۔دوسرے سیمی فائنل میں جاپان کے کی نشیکوری نے جرمنی کے الیگزینڈر ژاروی کو تین چھ ‘چھ تین اورچھ چار سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنا منٹ‘رافیل نڈال‘کی نشیکوری فائنل میں پہنچ گئے
Apr 22, 2018