کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے 19مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ۔ جنرل اجلاس انیس مئی کو طلب کرلیا ہے ۔ بورڈ کے موجودہ صدر تھیلانگا سوماتھی پالا نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے ۔ اجلاس میں دو برس کیلئے آفس عہدیداروں کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے 19مئی کو انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا
Apr 22, 2018