لاہور(نمائندہ سپورٹس ) آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ آج سے کلکتہ میں شروع ہوگی۔ورلڈ کپ دوہزارانیس اورورلڈ ٹی ٹونٹی سمیت مختلف معاملات زیربحث آئیں گے۔کلکتہ میں شروع ہونیوالاانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس چارروز تک جاری رہے گا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا اورویسٹ انڈیز کے کامیاب دورے کے بعد نجم سیٹھی پاکستان میں سیریز کیلئے دیگر ممبر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کرینگے۔بھارت کیخلاف باہمی سیریز اور ہرجانے کے کیس پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔ میٹنگ میں گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے روئیے ،ورلڈ کپ دوہزار انیس کا شیڈول، دوہزاربائیس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیموں کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے معاملات زیر غور آئیں گے ۔