آرسین وینگر نے 22 سال بعد فٹبال کلب آرسنل کو خیرباد کہہ دیا

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلش فٹبال کلب آرسنل کی 22 سال تک ذمہ داری سنبھالنے والے مینیجر آرسین وینگر اس سیزن کے اختتام پر کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔فرانس سے تعلق رکھنے والے آرسین وینگر کا کلب کے ساتھ معاہدہ اگلے سال ختم ہونا تھا لیکن انھوں نے اسی سال کلب چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔گنرز کے نام سے مشہور کلب آرسنل انگلش لیگ میں اس وقت چھٹی پوزیشن پر ہے اور ان کی یورپ کے سب سے معتبر مقابلے چیمپئینز لیگ میں شرکت اسی صورت ممکن ہے اگر وہ دوسرے درجے کے کلبز کے مابین کھیلنے والے یورپی مقابلے یوروپا کلب میں فتح حاصل کر لیں۔اپنی مینیجرشپ کے کیرئیر میں 68 سالہ آرسین وینگر نے تین بار انگلش لیگ کے مقابلے جیتے جبکہ سات بار انھوں نے ایف اے کپ میں جیت حاصل کی ہے۔کلب کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں آرسین وینگر نے کہا کہ 'میں شکر گزار ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے اتنے عرصے اس کلب کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ میں نے پوری ذمہ داری اور لگن سے اس کلب کو چلایا ہے۔ میں آرسنل کے چاہنے والوں کے لیے پیغام دینا چاہتا ہوں کے کلب کی اقداروں کا خیال رکھیں۔'آرسنل کلب کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ آرسین وینگر کے متبادل کا اعلان جلد از جلد کریں گے۔سال 1996 میں کلب کے لیے منتخب ہونے

ای پیپر دی نیشن