چیئرمین نیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور معطل، انکوائری شروع

Apr 22, 2018 | 11:36

ویب ڈیسک

لاہور(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان پر مبینہ غفلت اور غیر مستعدی کا الزام ہے جس پر انہیں معطل کر کے انکوائری شروع کردی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو اپنا موقف دینے کا موقع دیا جائے گا جب کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر اب تک نیب کے 85افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کی ہدایت پر 23 افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا اور 32 نیب افسران و اہلکاروں کو چھوٹی سزائیں دی گئی ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 'احتساب سب کے لیے' میں خود احتسابی کا عمل بھی بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں