تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتیوں کے لیے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نے استعفی سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ہیں۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر خالد محمود گوندل نے استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد سینئیر پروفیسر کو قائم مقام وی سی فاطمہ جناح یونیورسٹی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ استعفی دینے والےو ائس چانسلروں میں وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فرید ظفر اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عمر شامل ہیں۔