ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں

Apr 22, 2019

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیںاور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں۔انہوں نے پتنگ بازوںاورون ویلرز کے خلاف بھی بھرپورکریک ڈائون کا حکم دیا۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ ہیلپ لائن 15 پر موصول1453کالز پرکارروائی عمل میں لائے۔دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے ایک کار،22 موٹر سائیکلیں،14موبائل فون اور2 لاکھ 56ہزارروپے سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے16پسٹلز،ایک رائفل،7میگزین اورگولیاں برآمد کیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے چرس اورشراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے1473 افراد کی مدد کی گئی۔

مزیدخبریں