اوکاڑہ: بجلی کی بندش پر احتجاج مہنگا پڑ گیا، 79 مظاہرین پر پولیس مقابلے کا مقدمہ

اوکاڑہ +بصیر پور(نامہ نگاران) 7یوم سے بجلی کی بندش پر احتجاج کرنے والوںکو اپنے بنیادی حقوق کی دستیابی کے لیے احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا۔ پولیس نے بجلی بندش پر احتجاج کرنے والے 79 مظاہرین پر پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ بصیرپورکے محلہ اعجاز نگر میں گزشتہ 7یوم سے بجلی بند تھی جس پر رہائشی شدید مشکلات کا شکار تھے۔ درجنوں افراد نے اپنے حقوق کی خاطر بصیرپور روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا۔ اس دورانِ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ بھی ہوئی اور ایک احتجاجی محمد احمد ولد محمد حنیف کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی۔ الزام لگایا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس سے جھڑپ کی دو پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑیں۔ ایک پولیس اہلکار مظاہرین کی طرف سے ماری گئی اینٹ سے زخمی ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...