کراچی: گلشن بہار میں گھر سے 3 نعشیں برآمد، تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون گلشن بہار میں گھر سے تین افراد کی لاشیں ملی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور دو بچے شامل ہیں۔ تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت انیلا، عبدالہادی اور یسیرا کے نام سے کرلی گئی۔ جاں بحق خاتون کا شوہر درزی ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پویس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن