اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت (آج) پیر کو ہو گی۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اورجسٹس منیب اختربھی مشتمل 3رکنی بینچ سماعت کریگا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اورڈی جی ایف آئی اے سمیت متعلقہ فریقین کونوٹسزجاری کر دئیے۔گزشتہ سماعت پرعدالت نے ایف آئی اے سے ضمنی رپورٹ طلب کی تھی ۔ عدالت نے وزارت دفاع کو بھی رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کاحکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت آج ہو گی
Apr 22, 2019