کابینہ میں ردوبدل وزراء کی ناکامی پر ہوا، ناکام وزیر اعظم بھی مستعفی ہوں: فضل الرحمن

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ دینی مدارس پر کوئی پابندی نہیںلگا سکتا۔ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ملک میں صدارتی نظام لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ صدارتی نظام آمروں کی علامت ہے بحال نہیں ہونے دیں گے۔ کہتے ہیں کوئی اسلام آباد آیا تو کنٹینرز دیں گے۔ اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہوگی۔ ردوبدل وزراء کی ناکامی کے باعث کی گئی۔ ناکام وزیراعظم عمران خان کو بھی استعفیٰ دینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن