لاہور (اپنے نامہ نگارسے) احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کیخلاف کیس کی سماعت آج ہوگی۔ قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے بھی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کوآج طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے بتایا گیا ہے کہ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز کی تحقیقات کے سلسلہ میں حمزہ شہباز کو سوالنامہ بھی جاری کر رکھا ہے۔