پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج: حلف اٹھاؤں گا نہ وزارت اعلیٰ کی پیشکش قبول کی: نثار

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا ہے ،سا بق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور نہ ہی انہوں نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش قبول کی ہے چوہدری نثار علی خان پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کو قومی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں ۔ پچھلے چند دنوں سے چوہدری نثار علی خان کو وزیر اعلی پنجاب بنائے جانے کی افواہ گردش کر رہی ہے چوہدری نثار علی خان کے قریبی زرائع نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدار کی سیاست کی ہے اور نہ ہی کرسی کے لئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کی ہیں تازہ ترین اطلاع کے مطابق وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھا رہے چوہدری نثار علی خان نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے ’’ میں حلف نہ اٹھانے کے فیصلے پر قائم ہوں ۔ میرے بارے میں قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا ۔ صدارت سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔ دوسری جانب سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی کے تمام امور کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن