خیبر پی کے کابینہ میں تبدیلی کا امکان، وزرا کی کارکردگی مانیٹر ہو رہی ہے: شوکت یوسفزئی

پشاور (نوائے وقت نیوز، این این آئی) خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے اور تمام وزرا کی کارکردگی مانیٹر کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے میگا بس پروجیکٹ سے متعلق سوال پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کی لاگت صرف 29 ارب روپے ہے، چیلنج کرتا ہوں کوئی ایک پائی کی کرپشن ثابت کردے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے سے پشاور مزید خوبصورت ہو گیا ہے، چند روز میں شہر یورپ کے کسی شہر کا منظر پیش کریگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سینٹرز بھی تعمیر کیے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ کے بعد خیر پی کے کابینہ میں بھی ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا اور اب صوبائی وزیر اطلاعات نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا پشاور میں عالمی معیار کے شاپنگ سنٹرز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن