تہران (اے پی پی) ایران کی بری فوج نے ملکی سائنسدانوں اور ماہرین کے تیار کردہ جدید ترین دفاعی آلات اور مشینوں کی نمائش کی ہے۔ایرانی خبر رسان ایجنسی کے مطابق بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نوذر نعمتی نے ایک تقریب کے دوران مذکورہ دفاعی آلات کی نمائشکی جن میںسمارٹ ملٹی روٹر بمبار سسٹم، جال پھینکنے والا ڈرون، ایٹامک پلازما اسپیکٹرو میٹر اور دوسرے دفاعی آلات شامل ہیں۔یہ تمام آلات ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے ملکی وسائل سے تیار کیے ہیں۔