اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی بساط لپیٹنے کا کام عملی طور پر شروع ہوگیاہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوںکی تعمیر و ترقی کے لیے صوبائی ترقیاتی ڈویلپمنٹ کے ادارے کی منظوری دے دی ہے وزارت داخلہ نے دیہی علاقوں کی ترقیاتی سکیموں کے لیے اسلا م آباد ورکنگ پارٹی ( آئی ڈبلیو پی ) کو بھی حال کردیا ہے جبکہ آئندہ سال کے لیے حکومت نے دیہی ترقی کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 1ارب روپے کی گرانٹ دینے کی بھی یقین دہانی کروادی ہے ۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی نظام مکمل طورپر ناکام ہو گیا ہے اور وفاقی حکومت نے بھی بلدیاتی سیٹ اپ کو آئندہ سال کے بجٹ میں کوئی بھی گرانٹ نہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے دوسری طرف حکومت نے اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کے بالکل متوازی نظام بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے صوبائی ترقیاتی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے قیام کامقصد اسلام آباد کے دیہات میں تعمیر و ترقی کی سکیموں کو شروع کروانا ہے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد میں پہلے سے قائم مقامی و دیہی ترقی کے شعبے کو فعال کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے چیف کمشنر اسلام آباد کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریونیو اور ایکسائز سے محصولات کی مد میں وفاقی حکومت کو ہرسال تین سے چار ارب روپے دے رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس محاصل سے دیہی علاقوں کے لیے دو ارب روپے دینے کامطالبہ کیا تھا تاہم و فاقی حکومت نے اس محاصل سے ایک ارب روپے ضلعی انتظامیہ کو جاری کرنے کی اصولی اتفاق کیا ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی ترقیاتی ڈویلپمنٹ کے شعبے کے قیام کی منظوری کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی نظام کی بساط عملی طورپر لپیٹنے کا کام عملی طورپر شروع ہو گیا ہے ۔
اسلام آباد میں بلدیاتی اداروں کی بساط لپیٹنے کا کام عملی طور پر شروع
Apr 22, 2019