نئے آئی جی نے انٹرنل اکائونٹیبلٹی کا نظام شروع کردیا

Apr 22, 2019

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پولیس پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز نے چارج سنبھالتے ہی انٹرنل اکائونٹیبلٹی کا نظام شروع کردیا ہے اور پنجاب تھانوں میں قائم کیے جانیوالے فرنٹ ڈیسک آفسزکو فلاپ کرنے کی کوشش پر انویسٹی گیشن افسروںکیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے۔ رپورٹ میںمختلف اضلاع کے پولیس افسران کی جانب سے سائلین کی درخواست پر انہیں بغیر بتائے داخل دفترکرنے کا انکشاف ہوا ۔ انویسٹی گیشن افسران 30 فیصد درخواستیں مدعی کو بتائیے بغیرداخل دفتر کردیتے ہیں یا پھر ملزم پارٹی کے ساتھ ملکر انہیں انصاف فراہم نہیں کرتے۔جس پر آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے گیارہ اضلاع کے ڈی پی اوز کو انویسٹی گیشن آفیسرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ جن اضلاع میں یہ شکایات موصول ہوئیں ہیں ان میں ننکانہ،قصور،شیخوپورہ،مظفر گڑھ،ڈی جی خا ن، گجرات، سیالکوٹ ،منڈی بہائوالدین ، ساہیوال،اوکاڑہ اور پاکپتن شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ان اضلاع کے انویسٹی گیشن افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں