انجینئر امیر ضمیر آئی ای پی کے مرکزی سیکرٹری مقرر ،چارج سنبھال لیا

Apr 22, 2019

انجینئر امیر ضمیر خان کو آئی ای پی کا مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیایہ فیصلہ سنٹرل کونسل کے اجلاس میں صدر آئی ای پی انجینئر جاوید یونس اپل نے متفقہ طور پر کونسل ارکان کی مشاورت سے کیاانجینئر امیر ضمیر خان سیکرٹری جنرل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا انجینئر امیر ضمیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ای پی اور انجنئیر ز کی ترقی کے لئے جدوجہد کریں گے حکومت سے ملکر انجنئیرنگ اداروں کو انکا مقام دلائیںگے ملک بھر کی انجنئیرنگ برادری کے تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوںواضح رہے کہ انجینئر امیر ضمیر اس سے پہلے لاہور لوکل سنٹر کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں