حکومت کی 6سوارب کے ٹیکس لگانے پر آمادگی تشویشناک ہے:امیرالعظیم

Apr 22, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پر آمادگی تشویشناک ہے۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی نے سب کے ہوش اڑاکر رکھ دیئے ہیں۔ وزیر اعظم ادویات کی قیمتوںمیں 300فیصد تک اضافے کا اعتراف توکررہے ہیں مگر اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس کارروائی نہیں کی جارہی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز لاہور اورفیصل آباد میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں