کراچی : دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنےسےمفلوج معصوم بچی نشوا انتقال کرگئی

Apr 22, 2019 | 11:22

ویب ڈیسک

کراچی : دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنےسےمفلوج معصوم بچی نشوا انتقال کرگئی۔

نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد بچی کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ غلط انجیکشن لگنے سے نشوا کا 71 فیصد دماغ مفلوج ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 9 ماہ کی بچی نشوا طبعیت خرابی کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہوئی تھی۔ نشوا کو 3 مختلف اوقات میں ڈرپس لگائی گئیں، جب گھر لے جانے لگے تو بچی کی حالت بگڑنے لگی۔ جس کے بعد اسپتال نے تصدیق کی کہ بچی کو غلط انجکشن کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی، نشوہ ایک ہفتے تک وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی ، وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائز ہوچکی تھی۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت غلط انجیکشن لگنے سے خراب ہوئی اور اس کا دماغ مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔

غفلت برتنے کے الزام میں دارالصحت اسپتال انتظامیہ کیخلاف شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیاجبکہ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے  غلطی تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ ملازم کو معطل کردیااور ا اعلان کیا کہ بچی کے والدین کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔

بعدازاں والدین کو اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا، ایس ایس پی نورانی نے نشوا کے والدین کو اسپتال انتظامیہ کیخلاف کارروائی کرنے سے روکنے کیلئے دھمکیاں دی تھیں جس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایس پی طاہر نورانی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں