وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہمسائیوں سے پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے جاپان میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز کے دانشور اور کاروباری شخصیات سے ملاقات، جس میں ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خارجہ پالیسی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ موجود حکومت امن کیلئے ہمسایوں سے دوطرفہ پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے،خطے میں امن واستحکام کی بقا کیلئے ہمسایوں سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کوصنعتی اورتجارتی مرکزبنانے کے خواہاں ہیں،خطے میں نئے تجارتی بلاک بنانے کی ضرورت ہے،ملاقات پاکستانی نقطہ نظرجاپانی اسکالرزتک پہنچانے میں مددملے گی۔
موجودہ حکومت ہمسائیوں سے پرامن تعلقات کیلئے کوشاں ہے:شاہ محمودقریشی
Apr 22, 2019 | 12:27