اسلام آباد : چینی سفیریاؤجنگ کا کہنا ہے کہ چین کےپاکستان کوفراہم کردہ6ارب ڈالرزقرض پرسود صفرہے۔ پاکستان پرسی پیک منصوبوں کےباعث چین کاکوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا۔
چینی سفیرژاؤ جنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دوسرےبیلٹ اینڈروڈفورم کےاہم اسپیکرہوں گے، وزیراعظم عمران خان صدرشی جن پنگ سےبھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان ہارٹیکلچرنمائش میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان چینی سربراہوں سےبھی ملاقاتیں کریں گے، فورم کےدوران تجارت اورسرمایہ کاری پربات چیت ہوگی،پاکستان بیلٹ اینڈروڈکابڑاشراکت دارہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کیلئےافغانستان سمیت خطےمیں امن اہم ہے،افغانستان میں تمام فریقین کےمابین مذاکرات کےحامی ہیں، طالبان اورامریکاکےدرمیان مذاکرات کاخیرمقدم کرتےہیں
یاؤجنگ نے کہاکہ پاکستان پرسی پیک منصوبوں کےباعث چین کاکوئی قرضہ نہیں بڑھ رہا، حکومتوں کےدرمیان منصوبوں کیلئےرعایتی قرضےفراہم کررہےہیں، چین کےپاکستان کوفراہم کردہ6ارب ڈالرزقرض پرسود صفرہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوےکےمالیاتی پہلوؤں پرغورکررہےہیں۔پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پرکام کی رفتارکم نہیں ہوئی، وزیراعظم کہہ چکےہیں سی پیک منصوبہ حکومتی ترجیح ہے، سی پیک میں شرکت کیلئےدیگرممالک کاخیرمقدم کرتےہیں، سی پیک میں تیسرےملک کی شمولیت کیلئےچند اصول وضع ہیں۔ پاکستان،چین مناسب سمجھیں گےتوتیسراملک سی پیک میں شامل ہوگا۔