ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ و رلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی 6ویں سے 70ویں نمبر پر آ گیا،کراچی کے شہری مبارکباد کے مستحق ہیں، انشاءاللہ مستقبل میں مزید استحکام آئے گا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ ماضی کی نسبت آج کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے،2014سے پہلے کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 6ویں نمبر پر تھا،ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی آج70ویں نمبر پر آ گیا ہے،اس کامیابی کا سہرا سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے سر پر ہے، کوششوں میں حساس اداروں،پولیس اور رینجرز نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، کراچی کے شہری بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، انشاءاللہ مستقبل میں مزید استحکام آئے گا۔
ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی 6ویں سے70ویں نمبر پر,انشااللہ مستقبل میں مزیداستحکام آئےگا:ترجمان پاک فوج
Apr 22, 2019 | 15:51