سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وفاقی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے فردوس عاشق اعوان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بھی موجود تھے۔