وفاق اور صوبوں کے روئیے کرونا تباہ کاریوں میں اضافہ کررہے ہیں‘ حاجی شاہجہان

Apr 22, 2020

کراچی(نیوزرپورٹر) میاں محمد نواز شریف کے معتمد ساتھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر حاجی ایس ایم شاہجہاںنے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے قومی اتفاق رائے اور مربوط حکومتی پالیسی پر زور دیا ہے لیکن قوم اور ملک کی بد قسمتی ہے کہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے قائد نواز شریف سے رہنمائی لینے کی بجائے حکمران قوم کو متحد مزید تقسیم کر رہے ہیں۔ وفاق اور صوبوں کے روئیے کورونا کی تباہ کاریوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ وائرس کی تباہیوں کے ساتھ ساتھ معیشت کا پہیہ جام ہورہا ہے۔ حکومتی اعلانات قوم کو کورونا وائرس کی تباہ کاریوںسے نہیں بچا سکیںگے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق سینئر نائب صدر حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں ڈاکٹر پروفیسرمسعود کاظمی، عالمگیر، عبد الرشید شیخ،گلزار اور شیخ اقبال کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب NA-243 کراچی شرقی کے تاجروں اور کاروباری رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل اور ناتجربہ کار حکمرانوں کی وجہ سے کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کی رفتار تھمنے کی بجائے تیز ہو رہی ہے۔ وفاق اور صوبے مختلف سمتوں میں جارہے ہیں نا اہل حکمران نہ کورونا کی تباہی سے قوم کو بچا سکے ہیں اور نا ہی معاشی بدحالی کا کوئی حل نکال سکے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کراچی ڈویژن کے سابق نائب صدر حاجی شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے معاملات پر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تجربہ کار اور محب وطن قیادت سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کے ساتھ بیٹھ کر کورونا وائرس اور ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دینے کے لئے قدم بڑھائے بروقت فیصلے کرنے میں ناکام وفاقی حکومت کی وجہ سے صوبے تذبذب کا شکار ہیں جو موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کے لئے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ ہر گذرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کا شکنجہ مضبوط اور معاشی اقدامات کمزور ہونے کی وجہ سے خدشات بڑھ رہے ہیں آنے والے چند ماہ پاکستانی معیشت کے لئے خوفناک صورتحال کا پیغام لا رہے ہیں۔ وفاق کے نیم دلانا اقدامات کی بجائے فوری طور پر قومی قیادت کی مشترکہ کوششیں ہی ملک اور عوام کو بد تریں حالات سے بچا سکتے ہیں۔
‘ حاجی شاہجہان

مزیدخبریں