چارکروڑ کے واجبات‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ڈیزل وپیٹرول کی فراہمی بند

کراچی(خبر نگار)بلدیہ عظمی کراچی کو ڈیزل و پیٹرول فراہم کرنے والے پمپ مالکان نے چار کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پیٹرول و ڈیزل کی فراہمی بند کر دی جس سے بات فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سمیت بلدیہ عظمی کراچی کی تمام مشینری کھڑی ہوگئی ہے اس صورتحال کے بعد دو کروڑ سے زائد کی آبادی والے شہر کراچی میں اگر کہیں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا تو بلدیہ عظمی کراچی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پیٹرول ڈیزل نہ ہونے کی وجہ موقع پر نہیں پہنچ سکیں گی بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ویکل کے سینئر ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے پٹرول وڈیزل فراہم کرنے والے اداروں کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا سکی ہے جس کی وجہ سے افسران کو بھی دو ماہ کا پیٹرول نہیں دیا گیا رقم کا بندوبست ہوجائے گا تو واجبات کی ادائیگی کر دی جائیگی واضح رہے کہ سینئر ڈائریکٹر وہیکل اس وقت تین عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں جس میں سینئر ڈائریکٹر ویکل سینئر ڈائریکٹر اسٹور اور سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کے33 محکموں کے سینئر ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے کسی بھی محکمے میں صحیح طریقے سے فرائض انجام نہیں دے پا رہے ۔
چارکروڑ کے واجبات

ای پیپر دی نیشن