ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ حکومت عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہرممکن قدم اٹھارہی ہے اوراسے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوگی۔
انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس قابومیں ہے اور پاکستان اس وباء پرقومی اتحادکے ذریعے مکمل طورپرقابوپالے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک صرف کوروناوائرس سے جنگ لڑرہے ہیں جبکہ پاکستان معیشت کومستحکم کرنے اورکوروناکی وباء سے نمٹنے کے لئے جدوجہدکررہاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل یونٹس کھولے جانے چاہئیں کیونکہ انہیں بھاری مالی نقصان کا سامناہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ چونتیس ریل گاڑیاں کام شروع کرنے کے لئے تیارہیں لیکن ہمیں لاک ڈائون میں نرمی کاانتظارہے۔