آنجہانی سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا وینٹی لیٹر این ایچ ایس کو عطیہ

 کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے شہرہ آفاق سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کا وینٹی لیٹر نیشنل ہیلتھ سروسز کو عطیہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں معروف آنجہانی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کے اہلخانہ نے عالمگیر وبا قرار دئیے جانے والے وائرس کوویڈ 19 سے نمٹنے کےلی اسٹیفن ہاکنگ کا وینٹی لیٹر این ایچ ایس کو عطیہ کردیا، اہل خانہ نے وینٹی لیٹر کیمبرج اسپتال کے حوالے کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وینٹی لیٹر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کےلیے استعمال کیا جائے گا، آنجہانی سائنسداں کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کے عملے نے والد کی بہترین دیکھ بھال کی تھی۔لوسی ہاکنگ نے کہا کہ وینٹی لیٹر والد نے اپنے لیے خریدا تھا، جو این ایچ ایس کو عطیہ کردیا گیا ہے، خیال رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ کے وینٹی لیٹر کا شمار دنیا کی جدید ترین مشینوں میں ہوتا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد نے بھی 17 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال 14 مارچ کو معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے معذوری کا شکار تھے۔ہاکنگ کو آئن اسٹائن کے بعد پچھلی صدی کا سب سے بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔ ان کا مخصوص شعبہ بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی (کونیات) ہے۔اسٹیفن کی کتاب ’وقت کی مختصر تاریخ‘ بریف ہسٹری آف ٹائم سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔

ای پیپر دی نیشن